بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے 75 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع!

3.5 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

RISING BALOCHISTAN

10/14/20251 منٹ پڑھیں

a tall building with many windows
a tall building with many windows

بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے 75 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع!

ریکوڈیک:

3.5 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یہ معاہدہ انٹرنیشنل آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی اور 11 بین الاقوامی بینکوں کے درمیان فائنل ہوا ہے۔

منصوبے کے لیے قرض کی فراہمی آئندہ 45 سے 90 دنوں میں شروع ہوگی

جبکہ بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر دو سے چار ماہ کے اندر متوقع ہے۔

یہ منصوبہ وفاقی حکومت اور حکومتِ بلوچستان کی مشترکہ ملکیت ہوگا۔

منصوبے کے تحت بلوچستان میں مجموعی طور پر 53 پلانٹس لگائے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں 11، دوسرے میں 15 اور تیسرے مرحلے میں 27 پلانٹس نصب کیے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں ضلع چاغی میں 16.6 ارب ڈالر، دوسرے مرحلے میں 7.7 ارب ڈالر، جبکہ تیسرے مرحلے میں 4.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔