بلوچستان میں نئی موسمیاتی پالیسی، 500 ملین روپے کا کلائمیٹ چینج فنڈ قائم
بلوچستان میں نئی موسمیاتی تبدیلی پالیسی متعارف کرا دی گئی ہے
NEWSRISING BALOCHISTAN
بلوچستان کی جھلک
11/17/20251 منٹ پڑھیں


بلوچستان میں نئی موسمیاتی تبدیلی پالیسی متعارف کرا دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر پانچ سو ملین روپے بلوچستان کلائمیٹ چینج فنڈ کے قیام کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کلائمیٹ چینج، ماحولیات، جنگلات اور وائلڈ لائف کو بریفنگ دی گئی۔
محکمہ ماحولیات کے حکام نے بتایا کہ صوبے میں ماحولیاتی بہتری کے لئے 45 اینٹوں کے بھٹوں کو جدید زِگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا رہا ہے اور 28 کرومائٹ گرائنڈنگ ملوں کو آبادی سے دور منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔
آلودگی کم کرنے کے لئے مختلف صنعتی یونٹس میں 29 ایفلیوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس اور 18 سکربرز لگائے جا رہے ہیں۔ حکام نے بلوچستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی کارکردگی بھی کمیٹی کے سامنے پیش کی۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ محکمہ ہر ماہ 11 سے 12 ہزار کلوگرام غیر قانونی پلاسٹک بیگز ضبط کرتا ہے اور اس وقت 146 ماحولیاتی مقدمات زیر سماعت ہیں