گوادر، عمان فیری سروس کی منظوری، ایم او یو جلد متوقع

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان فیری لنک کے قیام کے لیے مفاہمت نامہ جلد دستخط کیا جائے گا۔

NEWSRISING BALOCHISTAN

بلوچستان کی جھلک

10/15/20251 منٹ پڑھیں

A bench sitting on top of a sandy beach next to the ocean
A bench sitting on top of a sandy beach next to the ocean

گوادر، عمان فیری سروس کی منظوری، ایم او یو جلد متوقع

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان فیری لنک کے قیام کے لیے مفاہمت نامہ جلد دستخط کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ پہلے ہی گوادر سے عمان تک فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے چکی ہے۔

وزیر نے بتایا کہ فیری سروس کے عملی آغاز کے لئے عمان کا اعلیٰ سطحی وفد جلد پاکستان آئے گا۔ ان کے مطابق نئی سمندری سروس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور آمدورفت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ پاکستانی تارکین وطن کے لئے سفر بھی پہلے سے زیادہ آسان ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیری روٹ سیاحت اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنائے گا اور خطے کو وسط ایشیا کی منڈیوں تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔ جنید انوار چوہدری کے مطابق نئی سمندری راہداریوں سے گوادر اقتصادی سرگرمیوں کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے