حب میں 400 ایکڑ کی غیرقانونی الاٹمنٹ منسوخ، زمین ریاست کے نام
بلوچستان حکومت نے حب کے علاقے موضع بیروٹ میں بدعنوانی کی شکایات سامنے آنے کے بعد تقریباً 400 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی
NEWS
بلوچستان کی جھلک
10/15/20251 منٹ پڑھیں


حب میں 400 ایکڑ کی غیرقانونی الاٹمنٹ منسوخ، زمین ریاست کے نام
بلوچستان حکومت نے حب کے علاقے موضع بیروٹ میں بدعنوانی کی شکایات سامنے آنے کے بعد تقریباً 400 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی ہے۔ حکومت نے اس زمین کو ریاستی اراضی قرار دیتے ہوئے ریونیو بورڈ کا جاری کردہ پرانا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا ہے۔
حکام کے مطابق 2023 سے 2025 کے درمیان نجی افراد کو دی گئی تمام الاٹمنٹس اب کالعدم ہوں گی۔ سیٹلمنٹ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ منسوخ شدہ زمین سے متعلق مکمل ریکارڈ ڈپٹی کمشنر حب کو جمع کرایا جائے۔
دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی کہ موضع بیروٹ کی زمین ایسے افراد کو الاٹ کی گئی تھی جو اس علاقے کے رہائشی نہیں تھے۔ بائی پاس کی نئی تعمیر کے بعد زمین کی قیمت میں اضافہ ہوا تو مخصوص افراد نے سیٹلمنٹ عملے کی مدد سے زمین حاصل کر کے منافع کمانے کی کوشش کی۔