مچھ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے سپلائی معطل
مچھ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہائی پریشر ٹرانسمیشن پائپ لائن پھٹ گئی
NEWS
بلوچستان کی جھلک
10/15/20251 منٹ پڑھیں


مچھ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے سپلائی معطل
مچھ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہائی پریشر ٹرانسمیشن پائپ لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں کوئٹہ اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی۔ واقعہ صبح تقریباً 5 بجے پیش آیا جب 18 انچ قطر کی کیو پی سی ای پی لائن میں اچانک بلاسٹ ہوا۔
ترجمان ایس ایس جی سی سلمان احمد صدیقی کے مطابق پائپ لائن پھٹنے کے بعد پشین، کچلاک، زیارت، بوستان، ہرمزئی، مستونگ، قلات، منگوچر، کڈ کوچہ اور قریبی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
کمپنی نے عبوری انتظام کے طور پر محدود سطح پر گیس کی ترسیل برقرار رکھی ہے۔ 12 انچ قطر کی کیو پی ایل لائن کے ذریعے کوئٹہ کے چند مضافاتی علاقوں، جن میں ناواں کلی، ہنہ، سرا گھُرگئی، پشتون آباد اور ایسٹرن بائی پاس شامل ہیں، کو کم پریشر پر گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کی تکنیکی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہیں اور پائپ لائن کی مرمت پر کام جاری ہے۔ مرمت کب مکمل ہوگی، اس بارے میں کمپنی نے کوئی حتمی وقت نہیں بتایا