نصیرآباد میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

نصیرآباد کے علاقے مراد جمالی، نوتال تھانہ کی حدود میں دہشتگردوں نے ایک بار پھر مسافر ٹرین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

NEWS

بلوچستان کی جھلک

10/15/20251 منٹ پڑھیں

Abandoned train cars sit in a scenic setting.
Abandoned train cars sit in a scenic setting.

نصیرآباد میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

نصیرآباد کے علاقے مراد جمالی، نوتال تھانہ کی حدود میں دہشتگردوں نے ایک بار پھر مسافر ٹرین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے چند منٹ بعد ریلوے ٹریک کے نیچے نصب آئی ای ڈی پھٹ گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں نے ٹریک کو بارود سے اڑانے کی منصوبہ بندی کی تھی تاکہ گاڑی کو براہ راست نشانہ بنایا جائے، لیکن دھماکے سے پہلے ٹرین گزر چکی تھی۔

مقامی بلوچ مسافروں نے اس حملے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنا کر بی ایل اے سمیت دیگر دہشتگرد تنظیمیں بلوچ دشمنی کا ثبوت دے رہی ہیں۔