حکومت بلوچستان نے زراعت کے فروغ کے لئے گرین پاکستان انیشیٹو فیز ٹو کے تحت بلوچستان کے 847 کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کئے ہیں جس کے نتیجے میں 35609 ایکڑ رقبے پر کاشت کی جا سکے گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق،اس پراجیکٹ کے فیز 1 کے تحت 257 کسانوں کو 685 ملین کا بلا سود قرضہ پہلے فراہم کیا جا چکا ہے۔ حکومت بلوچستان ایک طرف کسان کارڈ کے زریعے سے بلوچستان کے غریب کسان کی مدد کر رہی ہے اور دوسری طرف گرین پاکستان انیشیٹیو کے زریعے سے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
