بلوچستان انسائیٹ کے افغانستان میں ذرائع نے ایک اور تہلکہ خیز خبر دی ہے۔
اخترمینگل جو مبینہ طور پر بشیر زیب کیساتھ ملکر کام کررہا تھا۔اخترمینگل کی جانب سے بشیر زیب کا پیسہ بھی غیر ملکی اکاؤنٹس میں پارک کیا جاتا تھا۔
اس کے علاوہ اخترمینگل کے بلوچستان میں کاروبار کو بھی تحفظ فراہم کرنے کے عوض بشیر زیب بھتہ حاصل کرتا تھا۔
بشیر زیب کو ہٹائے جانے کے بعد اخترمینگل کو اپنے مالی فوائد اور کاروبار کو دھچکا لگا ہے،جس کے باعث اخترمینگل نے رحمان گُل عرف استاد مرید جس نے بشیر زیب کا تختہ پلٹا ہے مبینہ طور پر اُس سے رابطہ کیا ہے اور وہی پیشکش کی ہے جو کام وہ بشیر زیب کیساتھ کیا کرتا تھا۔
بلوچستان انسائیٹ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اختر مینگل نے یہ پیشکش افغانستان میں موجود اپنے ایک کارندے کے ذریعے رحمان گُل تک بھجوائی ہے۔تاہم ابھی تک رحمان گل نے اِس پیشکش پر جواب نہیں دیا۔
کیوں کہ بشیر زیب کو جن محرکات کی بدولت ہٹایا گیا ہے اُن میں اخترمینگل اور بشیر زیب کا گٹھ جوڑ بھی شامل تھا،کیوں کہ کالعدم تنظیم کے ہاتھ ایسے ثبوت لگے تھے جن سے ثابت ہوا کہ بشیر زیب بھارت سے ملنے والے فنڈز میں خرُد بُرد اخترمینگل کے ذریعے کرتا تھا۔
