پاکستان کا موقف دنیا نے تسلیم کرنا شروع کردیا ہے،ایک وقت تھا،غیر ملکی عناصر،لابنگ کے باعث بی ایل اے کو دنیا کو دہشتگرد تسلیم نہیں کرتی تھی،علیحدگی پسند قرار دیکر ان کی کارروائیوں کو جواز بخش دیا جاتا تھا۔
لیکن پاکستان کی موثر کوششوں اور بی ایل اے کی جانب سے مسلسل بلوچ عوام پر حملوں کے بعد دنیا نے یہ تسلیم کرلیا ہے کہ بی ایل اے ایک دہشتگرد گروہ ہے۔ اب بی ایل اے کے بلوچ عوام پر ہر ظلم کی دنیا مذمت بھی کرتی ہے اور بلوچ عوام کا ساتھ بھی دیتی ہے۔
پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے خضدار میں لیڈی کانسٹیبل ملک ناز کی بی ایل اے کے ہاتھوں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو قابل افسوس اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ جرمن سفیر نے شہید ملک ناز کے شوہر اور تین بچوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
