کیچ (ویب ڈیسک) ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے الندور میں ایک گھر پر بی ایل اے نے مسلح حملہ کیا ہے،جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے رحمت ولد رفیق کے گھر کو مبینہ طور پر راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا، جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق حملے میں سردار یحییٰ ولد حاجی حسن، سکنہ پروم پنجگور اور عائشہ بنت لعل محمد جاں بحق ہوگئے، جبکہ شہیک ولد نور اللہ اور شہاب ولد صغیر، سکنہ الندور زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق بی ایل اے کی جانب سے متاثرہ خاندان کو دھمکیاں مل رہی تھیں،سہولت کاری نہ کرنے پر ڈرایا دھمکایا جارہا تھا۔عمائدین کا کہنا ہے کہ بی ایل اے فورسز کا مقابلہ نہیں کرسکتی اس لئے اب عام نہتے بلوچ عوام کو نشانہ بنارہے ہیں
