افغانستان سے منسلک کچھ اہم ترین ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب نے حال ہی میں افغانستان کے شہر ہرات میں گورنر مولوی نور محمد سلام سے اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات کا مقصد پاکستان سے پراکسیز یعنی بی ایل اے کے ذریعے بدلہ لینا تھا،انتقام لینا تھا،جو ایجنڈہ ڈسکس کیا گیا اس میں یہ طے پایا ہے کہ مولوی نور محمد بشیر زیب کو ہتھیار،پیسے اور دیگر معاونت فراہم کرے گا۔
جس کے تحت بلوچستان میں ایک بار پھر دہشتگردکارروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔چونکہ افغان طالبان براہ راست پاکستان سے لڑنے کی سکت نہیں رکھتے،جو کوشش کی تھی اس میں ناکام رہے۔ایک بار پھر پاکستان کے خلاف بی ایل اے کے ذریعے پراکسی محاذ گرم کرنے کا پلان بے نقاب ہوا ہے۔
