افغان طالبان کے 16 مقامات پر حملے پسپا کردیے گئے،جوابی کارروائی میں 27 افغان طالبان ہلاک،ایف سی بلوچستان کا ایک جوان شہید
۔ بلوچستان سرحد پر بھی افغان طالبان کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا،پاکستان نے ژوب سیکٹر میں 32 مربع کلومیٹر کا علاقہ بھی فتح کرلیا تھا۔ لڑنے اور حملوں کی طاقت ختم ہوئی تو بی ایل اے سے مدد لیکر گزشتہ رات افغان طالبان نے شمالی بلوچستان کے 16 مقامات پر حملے کیے۔
جن میں قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن کے اضلاع شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے تمام حملوں کو مؤثر انداز میں پسپا کیا گیا،افغان طالبان اور بی ایل اے کے 27 کارندے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ اس دوران حملوں کو پسپا کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان کا 1 جوان جام شہادت نوش کرگیا
