بلوچستان کے علاقے مند گوبرد میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پہاڑی علاقوں سے شہر کی جانب آنے والے موٹر سائیکل سوار دو بی ایل اے دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد شہری علاقوں میں لوٹ مار اور بلوچ عوام کو نشانہ بنانے کی غرض سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، وائرلیس واکی ٹاکی، موبائل فونز اور انٹرنیٹ ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ عناصر وارداتوں کے بعد دوبارہ پہاڑی علاقوں میں فرار ہو جاتے تھے
