کوئٹہ،چمن پھاٹک پر سول آبادی کو نشانہ بنانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے خلاف ایک مضبوط خفیہ آپریشن لانچ کیا،جس میں بی ایل اے کے ہی حراست میں لیے گئے کارندوں کی نشاندہی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ یہ کارروائیاں مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں،بی ایل اے کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران چمن پھاٹک کے منصوبہ سازوں،سہولت کاروں سمیت 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے
