بی ایل اے کے عام بلوچ عوام پر حملوں میں تیزی آگئی ،بلوچستان کے ضلع چاغی میں بی ایل اے نے 9 بلوچ مزدوروں کو نشانہ بناکر شہید کردیا۔
یہ بلوچ مزدور چاغی میں بلوچستان کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے تھے،بی ایل اے نے این 40 پر مزدوروں کو روک کر نشانہ بنایا ۔سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور کلیئرنس آپریشن شروع کردیا اور مزید نقصان سے بچالیا۔
مقامی افراد کے مطابق،بی ایل اے کے دہشتگردوں نے مقامی بلوچ ورکروں کو نشانہ بنایا ،دو بلوچ سیکیورٹی گارڈز کو بھی شہید کیا۔
دہشتگرد یہ کہتے ہوئے بھی پائے گئے کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے جاری کسی بھی منصوبے پر کام مکمل نہیں ہونے دیں گے۔
بلوچ عمائدین نے شدید مذمت کی ہے ،خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور بلوچ مزدوروں پر حملوں سے بی ایل اے بلوچ دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔یہ ہمارے حقوق کی نہیں بلکہ ہماری تباہی کی جنگ لڑرہے ہیں۔
