چمن سیکٹر میں افغان طالبان حکومت کے اہلکاروں نے ٹی ٹی پی عناصر کے ساتھ مل کر سرحدی باڑ کاٹنے کی کوشش کی تاکہ دراندازی ممکن بنائی جا سکے۔
افغان طالبان ٹی ٹی پی تشکیل کو پاکستان میں داخل کرنا چاہتے تھے،اسی مقصد کے لئے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے باڑ کاٹنے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے بروقت نقل و حرکت کو نوٹ کیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے دراندازوں کو نشانہ بنایا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے متعدد دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ باقی لاشیں اٹھا کر فرار ہو گئے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا موقف ہے کہ افغان طالبان رجیم ٹی ٹی پی کی یوں کھلے عام معاونت کرکے ثابت کررہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے دونوں کے مفادات مشترکہ ہیں اور نشانہ پاکستان ہے۔
