تربت میں بلوچ شناخت کے دشمنوں کی فائرنگ، سندھ سے تعلق رکھنے والے دو مزدور جاں بحق
ضلع کیچ کے علاقے کلاتک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سندھ سے تعلق رکھنے والے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلاتک میں آر ایچ سی اسپتال کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے دو مزدوروں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق سندھ سے تھا اور وہ روزگار کے سلسلے میں علاقے میں موجود تھے۔
بلوچستان میں اس سے قبل بھی دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ایسے واقعات کا واحد مقصد بلوچ قوم کو دہشتگرد اور دیگر صوبوں کا دشمن بناکر پیش کرنا ہے،ایسے دہشتگرد عناصر کا واحد مقصد بلوچ شناخت کو داغدار کرنا ہے،اسے پرتشدد اور دہشتگرد قوم بناکر پیش کرنا ہے۔
