بلوچ شناخت کے دشمن بی ایل اے کے دہشت گردوں نے مند میں ایران سرحد کے قریب تجارتی ٹرمینل، ایل پی جی ٹرکوں اور دیگر مال بردار گاڑیوں کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی کے بعد 10 سے 13 دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ کارروائی کے نتیجے میں تجارتی ٹرمینل، ایل پی جی ٹرک اور دیگر مال بردار گاڑیاں محفوظ رہیں اور شہری املاک کو نقصان سے بچا لیا گیا۔
حملے کے دوران کسٹمز کا ایک اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
